ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / تین نو عمر سعودیوں کی پھانسی کو 10 سال قید کی سزا میں تبدیل کر دیا گیا

تین نو عمر سعودیوں کی پھانسی کو 10 سال قید کی سزا میں تبدیل کر دیا گیا

Mon, 08 Feb 2021 18:08:56  SO Admin   S.O. News Service

ریاض،8 فروری (آئی این ایس انڈیا)سعودہ عرب میں انسانی حقوق کمیشن کی طرف سے جاری ایک بیان میں‌ کہا گیا ہے کہ مملکت میں نئے عدالتی نظام کی تجدید کے بعد تین مجرموں کی سزائوں میں تخفیف کی گئی ہے۔ ان ملزمان کو 10 سال تک سزائیں دی گئی تھیں تاہم سزائوں میں تخفیف کے بعد انہیں آئندہ سال رہا کردیا جائے گا۔

انسانی حقوق کمیشن کے مطابق عدالت نے سزائے موت کے مجرم علی النمر کی سزائے موت قید کی سزا میں تبدیل کی گئی ہے۔ اسے 10 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی جو ملزم پہلے ہی پوری کرچکا ہے۔

انسانی حقوق کمیشن کے مطابق شاہی فرمان کے تحت مارچ 2020ء عدالتی اصلاحات کے نئے نظام کا اعلان کیا تھا جس میں نابالغ مجرموں کو دی گئی سزائے موت ختم کردی گئی تھی۔


Share: